The news is by your side.

کویت پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

0

اسلام آباد(یو این آئی) نگراں وفاقی کابینہ نے پاکستان میں کویت کی جانب سے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ کابینہ نے پاکستان اور کویت کے مابین سرمایہ کاری کے لیے 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جن پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجے میں کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.