The news is by your side.

والدہ کی دعاوں نے مکہ مکرمہ میں معذور حاجیوں کا خدمت گزار بنا دیا

0

لاہور(شوبز نیوز) معروف کامیڈین و اداکار افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کی دعاوں نے انہیں مکة المکرمہ میں معذور حاجیوں کا خدمت گزار بنا دیا۔

حال ہی میں افتخار ٹھاکر کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل ویڈیو کلپ میں تھیٹر اداکار ایک پروگرام میں شریک اپنے بچپن کا ایک یاد گار قصہ سناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق میاں چنوں سے ہے، وہ 6 یا 7 برس کے تھے تب سے وہ اپنے ان رشتے داروں کی مدد کیا کرتے تھے

انہوں نے بتایا کہ انہیں شروع سے حاجیوں کی خدمت کرنے کا بہت شوق تھا، ان کا سامان اٹھا کر اسٹیشن تک لے جانا، انہیں راستہ بتانا وغیرہ

افتخار ٹھاکر نے کہا کہ جب ان کی والدہ نے یہ دیکھا کہ میں حجاج کی کتنی جوش و خروش سے مدد کرتا ہوں تو انہوں نے دعا دی کہ ایک دن میں مکہ میں جاکر حاجیوں کی خدمت کروں۔

اب جب بھی وہ ہر سال حج پر جاتے ہیں تو جواد وسیم نامی شخص ان سے حاجیوں کی خدمت کا کام لیتے ہیں، خصوصی طور پر معذور حاجیوں کے ساتھ ان کی ڈیوٹی لگاتے ہیں، تو یہ دیکھ کر ماں کی دعا یاد آجاتی ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.