The news is by your side.

بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ان کی موت حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہوئی ، انھوں نے اپنی زندگی میں کئی ہندی اور مراٹھی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے،

0

اسلام آباد: معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر انتقال کرگئے۔ ان کی موت حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہوئی، مرحوم کی عمر 75 برس تھی،

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں شدید سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس پر ڈاکٹرز  کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔

میڈیکل ٹیم جب نانا پاٹیکر کےفلیٹ پہنچی تو وہ بے ہوش تھے،جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کے مطابق ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر اداکار کی موت کی تصدیق کردی۔

نانا پاٹیکر نےبھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد اداکاری سے نمایاں مقام بنایا اورکئی یادگارکردار ادا کیے، نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا، وہ ہندی اور مراٹھی سنیما کے انتہائی باوقار اداکاروں میں شمار ہوتےتھے۔

انہوں نے 1978 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا،انہوں نے ’پرندہ‘،’کرانتی ویر‘،’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.