The news is by your side.

اداکار آغا مصطفیٰ کا شوبز انڈسٹری میں معاوضوں کی عدم ادائیگی پر بڑا انکشاف

کئی کئی ماہ تک اداکاروں کا معاوضے نہیں ملتے انھیں بھی جون کا معاوضہ ستمبر تک نہیں ملا،

0

اداکار آغا مصطفیٰ کا شوبز انڈسٹری میں معاوضوں کی عدم ادائیگی پر بڑا انکشاف کرتے ہوئے اسے تشویش کا باعث قرار دے دیا۔

پاکستانی اداکار آغا مصطفیٰ نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو بروقت معاوضے نہ ملنے کے معاملے پر کھل کر بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اداکاروں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ وقت پر ادائیگی نہ ہونا ہے اور کئی فنکار اپنے واجبات کے لیے آواز بھی نہیں اٹھا پاتے۔

آغا مصطفیٰ کے مطابق ان کا ایک ڈرامہ جون میں مکمل ہوا تھا، تاہم ستمبر تک انہیں اس کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی اور واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے بھی واضح ٹائم لائن نہیں دی گئی۔ اداکار نے دعویٰ کیا کہ یہ مسئلہ صرف ان تک محدود نہیں بلکہ انڈسٹری کے متعدد فنکار اس صورتحال کا سامنا کرتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.