The news is by your side.

معروف اداکار و اینکر نعمان اعجاز کا کینسر سے صحت یابی کا حیران کن انکشاف

2024 میں کان کے قریب رسولی اور معدے میں لیمفوما کی تشخیص ہوئی تھی۔دوست کے مشورے پر انہوں نے روزانہ سورۂ رحمٰن کی تلاوت شروع کی۔

0

لاہور: قرآن پاک کی سورۂ رحمٰن کا معجزہ، پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب،

اداکار نعمان اعجاز نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2024 میں کان کے قریب رسولی اور معدے میں لیمفوما کی تشخیص ہوئی تھی۔

ان کے مطابق دوست کے مشورے پر انہوں نے روزانہ سورۂ رحمٰن کی تلاوت شروع کی۔ بعد ازاں رسولی کا آپریشن کیا گیا جبکہ بعد کے اسکینز میں معدے کا لیمفوما بھی نظر نہیں آیا۔

نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ انہیں جولائی 2024 میں کیموتھراپی شروع کرنی تھی، تاہم ڈاکٹروں نے بعد میں بتایا کہ اس کی ضرورت نہیں رہی۔

اداکار نے اپنی صحت یابی کو اللہ تعالیٰ کا فضل قرار دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.