The news is by your side.

وفاقی پولیس کا ہائی سکیورٹی زون میں سخت چیکنگ

0

اسلام آباد(یو این آئی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے والے شہریوں کے کوائف کے اندراج اور موثر تلاشی کا عمل جاری ہے،ہائی سیکیورٹی زون کے مختلف ناکہ جات پر قانون کی خلاف ورزی پر متعددگاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلہ میںاسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اہلکار ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے والے شہریوں کے کوائف کے اندراج،شناختی دستاویزات کی جانچ اور موثر تلاشی عمل میں لارہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.