The news is by your side.

وفاقی کابینہ نے تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

0

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) وفاقی کابینہ نے نئے مال سال کے بجٹ دستاویزات کی منظوری دے دی، تنخواہوں میں 25 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانواں، صنعتوں کے لیے پیکج کی منظوری دی گئی، آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اپنی بجٹ تقاریر میں کریں گے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے تمام افسران کو باہر جانے کا حکم دیا جس پر تمام افسران کابینہ اجلاس سے اٹھ کر باہر آگئے اور صرف وزرا رہ گئے،وزیراعظم نے ہدایت دی کہ رازداری کو برقرار رکھا جائے۔کابینہ نے گریڈ ایک تا سولہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 تا 22 کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ اسی طرح پنشن کی مد میں 15 فیصد اضافہ کیا جائےگا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.