اسلام آباد(یو این آئی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ سمبل پولیس نے شہر یو ں کو اسلحہ کی نوک پر لو ٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب والے منظم گر وہ کے اہم دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی ، لاکھوں روپے مالیت کے سات قیمتی مو با ئل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مو ٹر سائیکل برآمد، ملزمان کیخلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے