The news is by your side.

ٹینس کی دنیا کا ابھرتا ہوا ستارہ شایان آفریدی،کامیابیوں کےکئی ریکارڈز قائم کر چکا،

شایان نے آٹھ انڈر 10، بارہ انڈر 12 اور تین انڈر 14 ٹائٹلز کے ساتھ قومی ٹینس چیمپئن جیتیں۔

0

 پشاور(نمائندہ یو این آئی )ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والا ٹینس کا نوجوان کھلاڑی شایان آفریدی ایک ابھرتا ہوا ستارہ جس نے صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ٹینس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

۔ شایان نے آٹھ انڈر 10، بارہ انڈر 12 اور تین انڈر 14 ٹائٹلز کے ساتھ قومی ٹینس چیمپئن جیتیں۔

۔ نوجوان ٹیلنٹ نے مئ 2024 میں نیپال میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

۔ پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصار میں نوجوان ٹینس سٹار شایان آفریدی کو انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ نے بھی خصوصی انعام سے نوازا اور ضلع خیبر کا نام ملکی اور عالمی سطح پر روشن کرنے پر  اسے سراہا۔

شایان آفریدی مستقبل میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام بلند کرنے کا عزم رکھتا ہے ۔ چھوٹی سی عمر میں اس کی کئی کامیابیاں اس کے شاندار متقبل کی نوید ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.