The news is by your side.

پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کی مہم ، سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن جاری

ستمبر 2023 سے جاری اب تک آپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1032.03 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 1495 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا،

0

 اسلام آباد(یو این آئی رپورٹ)؎پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف سخت ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن تیزی سے جاری،

ستمبر 2023 سے جاری اب تک آپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1032.03 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 1495 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا،

26 مئی تا 05 جون کے دوران بلوچستان سے 146.36 کلو منشیات برآمد ہوئیں جن میں 139 کلو ہشیش، 7.36 کلو میتھ منشیات شامل ہیں،

خیبر پختونخوا سے 15.97 کلو منشیات برآمد ہوئیں جن میں 7.7 کلو ہشیش اور 8.2 کلو میتھ شامل ہیں،

گلگت بلتستان سے 77.57 کلو منشیات ضبط کی گئیں جن میں 54.42 کلو ہشیش، 14 کلو میتھ اور 9 کلو ہیروئن شامل ہیں،

پنجاب سے 41.32 کلو منشیات ضبط ہوئیں جن میں 29.8 کلو ہشیش، 8.4 کلو افیون اور 3.12 کلو میتھ شامل ہیں،

متعلقہ اداروں نے سندھ سے 285.47 کلو منشیات ضبط کیں جن میں 3.47 کلو میتھ اور 282 کلو ہشیش شامل ہیں،

اعلی سرکاری ذرائع کے مطابق ہمارے سیکورٹی کے ادارے ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.