The news is by your side.

لوک سبھا انتخابات میں بارہمولہ سے انجینیئر رشید کی جیت مودی سرکار کے منہ پر زوردار طماچہ

مقبوضہ کشمیر میں بھی مودی سرکار کی ظلم و بربریت کی پالیسی کو ووٹرز نے مسترد کردیا،

0

اسلام آباد(یو این آئی مانیٹرنگ)پابند سلاسل شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید کی بارہمولہ کی نشست سے شاندار جیت،لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھاری اکثریت سے جیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

بھارتی میڈیا اور سرویز ایجنسیز کے ایگزٹ پول غلط ثابت ہوگئے،

بی جے پی اتحاد این ڈی اے بھاری اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا،

تکبر میں مبتلا مودی کو حکومت سازی کیلئے چھوٹی چھوٹی جماعت کے در پر جانا پڑے گا،

ان جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کی جائے گی جن سے مودی بات تک کرنا پسند نہیں کرتا تھا،

بی جے پی نے انتخابی نعرہ ’اب کی بار 400 پار‘ لگایا تھا تاہم انتہا پسند جماعتوں کا اتحاد 300 کا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکام رہا،

مقبوضہ کشمیر میں بھی مودی سرکار کی ظلم و بربریت کی پالیسی کو ووٹرز نے مسترد کردیا،

مقبوضہ کشمیر کی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے جیل میں بند آزاد امیدوار شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید کی شاندار جیت مودی سرکار کی مسلم کش پالیسیوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے

شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید کی بارہمولہ کی نشست سے کامیابی مقبوضہ وادی کی سیاست کا رخ بدلنے کی امید ہے،

انجینئر رشید کی انتخابی مہم ان کے 24 سالہ بیٹے ابرار نے انتہائی کامیابی سے چلائی،

اس مہم کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ انتخابی مہم جذبے اور جنون سے بھرپور تھی،

پابند سلاسل انجینئر رشید کی انتخابی مہم کو ان کی ٹیم نے بھرپور انداز سے چلایا اور گھر گھر ان کی جانب سے امید کے پیغام کو پہنچایا،

بارہمولہ کی نشست پر انجنیئر رشید کی جیت کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے ووٹرز کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی،

ان کے ووٹرز نے جیت کی خوشی میں فلک شگاف نعرے لگائے’

شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید کی بارہمولہ سے شاندار جیت مقبوضہ کشمیر کے باشعور عوام کو زیادہ دیر تک آزادی کی نعمت سے محروم نہیں رکھ سکتی،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.