The news is by your side.

 بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری قوم یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے،

حریت کانفرنس اور جموں کشمیر لبریشن سیل کی جانب سے یوم سیاہ کے حوالے سے مظاہرے،

0

اسلام اباد:  بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کی جانب سے اسلام آباد میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے،

حریت کانفرنس اور جموں کشمیر لبریشن سیل کی جانب سے یوم سیاہ کے حوالے سے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ہے،مظاہرین نے کالی پٹیاں اور ہاتھ میں بلیک جنڈھے اٹھا رکھے تھے،

مظاہرے سے خطاب کرتے یوئے  مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں،

انھوں نے کہا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کو آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں،

مقررین کا کہنا تھا کہ 26 جنوری کو یوم سیاہ منایا کشمیری عوام کے حق آزادی ، خودارادیت ، اور انسانی حقوق کی جدوجھد کا اظہار ہے،

یوم سیاہ منانے کا بنیادی مقصد عالمی برادری کو پیغام دینا ہے کہ کشمیری اپنے مادر وطن پر بھارت کے جبری قبضے کو مسترد کرتے ہیں،

26 جنوری کا دن اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کی تکمیل کی یاد ہے، ،

مقررین نے کہا کہ بھارت نہاد یوم جمہوریہ مناکر دنیا کی آنکھوں میں جمہوریت کے نام پر دھول جھونک رہا ہے،

مقررین کے مطابق بھارت مسلہ کشمیر کے تاریخی ، قانونی اور انسانیت پر مبنی پہلوؤں کو تسلیم کرے،

انھون نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی برادری نوٹس لے،

مقررین نے یہ بھی کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا گیا ہے، اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے والے ہزاروں بیگناہ کشمیری آج بھی مختلف بھارتی جیلوں میں قید ہیں،

انھوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.