بھارت کی شرانگیزی ، دو نہتے پاکستانی بی ایس ایف کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید،
لدھڑ گاؤں کے تین پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے ہی بڑھے تو BSF نے انہیں بغیر وارننگ کے نشانہ بنایا، ایک شہری زخمی ۔ بی ایس ایف کی ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی
اسلام آباد: بھارتی اشتعال انگیزی کی کوشش، بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز BSF کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق،
سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (BSF) کی جانب سے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد(قصور) کے قریب تین پاکستانی شہریوں پر مبینہ فائرنگ کی گئی ۔
لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے ہی بڑھے تو BSF فورسز نے انہیں بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا ۔
بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،تینوں نہتے تھے۔
جابحق ہونیوالوں میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے ہے۔
بھارتی میڈیا نے بھی فالس فلیگ آپریشن کی روش کو زندہ رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو در انداز قرار دے دیا
تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔
بھارتی فورسز کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کا واقع بارڈر معائدہ اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔