اسلام آبا د(یو این انئی)ترجمان امریکی سفارت خانہ کی جانب سے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ امریکی سفیر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی میزبانی میں ملتان میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملے ہیں،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم لاہور میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے بھی ملے، ترجمان جونا تھن لالی نے کہا کہ امریکی سفیر نے استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین سے بھی ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، امریکی سفیر نے سیاسی رہنماو¿ں سے آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی اہمیت پر زور دیا، پاکستانی عوام کو اپنے مستقبل کے رہنماو¿ں کے انتخاب کا حق حاصل ہے، امریکہ، پاکستان تجارتی اور سرمایہ کاری وسیع تر مستحکم تعلقات پر بھی بات ہوئی،امریکی، پاکستان "سرسبز اتحاد” کے فریم ورک کی ترقی پر بھی گفتگو کی گئی۔