اسلام آبا د(یو این آئی)حکومت نے صنعتی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی ،وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے،ذرائع نے بتایا کہ انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل میں نجی شعبہ کے 12 اراکین شامل ہیں،ایڈوائزری کونسل میں 6 سرکاری اراکین بھی شامل ہوں گے ،محمد علی ٹبہ ، فواد احمد مختار ، رضا منشاء، عامر فیاض شیخ کونسل کے رکن مقرر ہوں گے جبکہ وقار احمد ملک ، عبد الصمد داود ، احسن بشیر اور سمیر چنوائے کونسل کے رکن مقرر کئے گئے ہیں،کونسل کا اجلاس ہر ہفتے ہوگا ،کونسل 10 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ،وزارت صنعت و پیداوار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔