اسلام آباد(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے چور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لے گئے۔تفصیل کے مطابق سیکٹر ایف سیون تھری ،گلی نمبر63 میں آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائش گاہ سے کیبل چوری کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا. چوروں نے صبح 3 اور 4 بجے کے درمیان واردات کی، کیبل چوری کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے ہیں. وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سیون میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کی سرکاری رہائش گاہیں ہیں۔