لاہور( یو این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نارووال میں جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نارووال میں جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے محمد یوسف کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے، سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی اصل قوم کے دشمن ہیں۔