The news is by your side.

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران گیس اور پٹرول سے متعلق اہم فیصلے متوقع،ایران میں پٹرول 12 روپے اور پاکستان میں293 روپے فی لیٹر ہے

0

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ایرانی صدر کا دورہ کے موقع پر پاک ایران گیس پائپ لائن اورپٹرول پاکستان لانے سمیت دیگر اہم فیصلے متوقع ہے، ایران میں پٹرول 12روپے فی لیٹر ہے اور پاکستان میں 293روپے کی بلند ترین سطح پر ہے ،ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پاک ایران گیس پائپ لائن اورپٹرول پاکستان لانے سمیت دیگر اہم فیصلے متوقع پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کا باہمی قانونی تعاون کا ایم او یوکرنیکا بھی فیصلہ وفاقی کابینہ نے ایران کیساتھ باہمی قانون معاونت کا معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی۔،ذرائع کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن اورپٹرول کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو خصوصی بریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پاکستان کیلئے انتہائی ضروری ہے اور پائپ لائن منصوبے پر کافی حد تک کام مکمل بھی ہو چکا ہے

 

پاکستان میں اس وقت گیس اور پٹرول کی قیمت عوام کی پہنچ سے دور ہے وزیر اعظم کا بتایا گیا کہ اس وقت ایران میں پٹرول 12روپے فی لیٹر ہے اور پاکستان میں 293روپے کی بلند ترین سطح پر ہے جبکہ گیس کی قیمت بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے اس لئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایران سے پٹرول اور گیس کے منصوبوں پر عملدرآمد ہونا ضروری ہے ، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے ایران کیساتھ باہمی قانونی تعاون کے ایم اویوکی منظوری بھی لے لی گئی، وزارت قانون و انصاف کی سمری کی وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی ہے ، قانونی معاہدے اورقانونی ایم اویو پردستخط ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں متوقع،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اورایران سول اورکمرشل امور میں باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.