The news is by your side.

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے کا بھاری اضافہ،پٹرول کی قیمت برقرار۔

نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، یہ قیمتیں 15 فروری تک برقرار رہیں گی، ان کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لٹر کا بھاری اضافہ کر دیا گیا جبکہ پٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لٹر روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر پندرہ دن بعد رد و بدل کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لٹر کا بھاری اضافہ کر دیا کس کے بعد ایچ ایس ڈی کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ کجبکہ پیٹرول کی قیمت موجودہ سطح پر برقرار رکھی گئی ہے

وفاقی حکومت نے اس سے قبل یکم جنوری کو بھی پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا تھا،

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نئی قیمتیں یکم فروری سے آئندہ 15 روز کیلئے لاگو ہوں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.