The news is by your side.

ایف بی آر کو جولائی تا جنوری 372 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا۔

30 جنوری تک  986 ارب روپے ٹیکس وصول کر سکا ہے،آج رات 12 بجے تک  ماہانہ ہدف 1031 ارب روپے کے لگ بھگ  ریونیو وصولی کا قومی امکان ہے،

0

اسلام آباد:
ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ ( جولائی سے جنوری )372 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا،  ایف بی آر نے جنوری 2026 میں 1 ہزار 31 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 30 جنوری تک  986 ارب روپے ٹیکس وصول کر سکا ہے، جبکہ آج رات 12 بجے تک  ماہانہ ہدف 1031 ارب روپے کے لگ بھگ  ریونیو وصولی کا قومی امکان ہے،
اس سلسلے میں ایف بی آر کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے جس سے رواں ماہ محصولات میں زیادہ بڑا ریونیو شارٹ فال نہیں ہو گا،  ایف بی آر حکام پُرامید ہیں کہ جنوری کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا اس مقصد کیلئے ادارے کو 31 جنوری کے روز مزید 45 ارب روپے کی وصولی درکار ہے حکام پُرامید ہیں کہ سُپر ٹیکس کی آمدن کے باعث  ریونیو کلیکشن 1 ہزار 25 ارب روپے تک پہنچ جائے گی،
فیڈرل آئینی عدالت کی جانب سے سپر ٹیکس کے حق میں فیصلے کے باوجود ایف بی آر کو ماہانہ ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، ایف بی آر نے اس فیصلے کی بنیاد پر 300 ارب روپے کی وصولی کی توقع ظاہر کی، تاہم ذرائع کیمطابق جنوری سے مارچ کے دوران سپر ٹیکس کی مد میں 200 ارب روپے کی وصولی متوقع ہے،
رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ جولائی سے جنوری کے دوران ایف بی آر اب تک مجموعی طور پر 7 ہزار 140 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس محصولات جمع کر چکا ہے،
ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ایف بی آر نے  ہفتہ کو ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کے لیے معمول کا ورکنگ ڈے قرار دیا گیا ہے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.