The news is by your side.

 بہتر معاشی کارکردگی، پہلی بار بڑے پیمانے پر قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس۔

مقررہ مدت سے قبل قرض کی واپسی حکومت کی مؤثر حکمت عملی اور بہترین معاشی کارکردگی قرار،پالیسیوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے

0
حکومت کی مؤثر حکمت عملی اور بہترین معاشی پالیسیوں کے ثمرات,پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑے
پیمانے پر قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
مالی سال 2026 میں قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی مالی سال 2025 کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ رہی
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق  وزارتِ خزانہ نے صرف 14 ماہ میں 3,654 ارب روپے کا اندرونی قرضہ قبل از
وقت ادا کیا
مشیر وزیر خزانہ کے مطابق تازہ ترین ادائیگی کے تحت حکومت نے جنوری 2026 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 300
ارب روپے ادا کیے،
 انھوں نے کہا کہ مالی سال 26 کے ابتدائی سات ماہ (جولائی 2025 تا جنوری 2026) میں 2,150 ارب روپے سے زائد
قرضہ قبل از وقت  واپس کیا گیا،
مالی سال 26 میں قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی مالی سال 25 کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی،
قبل از وقت ادائیگیوں میں 65 فیصد اسٹیٹ بینک، 30 فیصد ٹی بلز اور 5 فیصد پی آئی بیز شامل ہیں،
ان ادائیگیوں کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک کا قرضہ 5,500 ارب سے کم ہو کر تقریباً 3,000 ارب روپے رہ گیا،
مشیر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کا وہ قرضہ جس کی میعاد 2029 میں پوری ہونی تھی، مدت سے قبل ادا کر دیا گیا،
پاکستان کا قرضہ برائے جی ڈی پی تناسب 74 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 70 فیصد تک آ گیا،
بہتر قرض نظم و نسق کے باعث مالی سال 25 میں 850 ارب روپے کی بچت ہوئی،

انھوں نے کہا کہ مالی سال 26 میں مزید 800 ارب روپے کی بچت متوقع ہے،

معاشی ماہرین کے مطابق  قرض کی قبل از وقت ادائیگی سے عام شہریوں پر مہنگائی اور ٹیکس کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.