The news is by your side.

حنا رضوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

0

کراچی(شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

‘قدوسی صاحب کی بیوہ’، ‘امید’ اور ‘حبس’ جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حنا رضوی نے گزشتہ روز عمار احمد خان کے ساتھ شادی کی۔
41 سالہ حنا رضوی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور بڑے دن پر گولڈن رنگ کی خوبصورت میکسی زیب تن کی جبکہ ان کے دولہا میاں نے سفید کتے پاجامے کے ساتھ واسکٹ پہنی۔

اس جوڑی کی شادی کی تقریب میں سینیئر اداکارہ سنگیتا، ان کے اہلخانہ، چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی جبکہ اداکارہ اپنے بڑے دن پر بہت خوش تھیں۔

حنا رضوی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ اور ان کے شوہر کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.