The news is by your side.

قابل اعتراض اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

0

اسلام آباد(یو این آئی)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا

ملزم حماد رضا کو چھاپہ مار کاروائی میں گجرات سے گرفتار کیا گیا ،ملزم خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں ملوث تھا

ملزم قابلِ اعتراض تصاویر کے ذریعے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث پایا گیا ،ملزم نے قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز بذریعہ واٹس ایپ متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں سے بھی شئیر کیں

ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.