The news is by your side.

پنجاب بھر کے27 سول ججوں کے تبادلے

0

لاہور (یو این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے 27 سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس ضمن میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

تبدیل ہونے والے جوڈیشل افسران کو 20 نومبر تک نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے نوٹیفکیشن نمبر 95/RHC/CJs کے تحت سول جج شیر حسن پرویز کو لاہور ہائی کورٹ میں ریسرچ آفیسر تعینات کردیا گیا جبکہ سول جج محمد شہاب کو راولپنڈی سے جتوئی، سید نوید مظفر ہمدانی کو گوجرخان سے لاہور تبدیل کیا گیا ہے اس طرح سول جج صوفیہ اشرف، سید نوید مظفر ہمدانی اور حامد الرحمٰن ناصر کو لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.