The news is by your side.

شیخ رشید 100 سال تک بھی سچ نہیں بولیں گے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

0

اسلام آبا د(یو این آئی)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں شیخ رشید کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی اور چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شیخ رشید 100 سال بھی گزر جائیں کبھی سچ نہیں بولیں گے ،شیخ رشید نے کس کے کہنے پر اپیل دائر کی ،سب کو پتہ ہے لیکن نام لینے سے سب ڈرتے ہیں ،یہاں دھرنے دینے اور جلائو گھیرائو کرنے والوں کو ہیرو کہا جاتا ہے ،شیخ رشید بھی جلائو گھیرائو کے اعلان کرنے والا ہیرو ہے لیکن جب وقت آتا ہے تو پیچھے ہٹ جاتا ہے ۔

بدھ کے روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کمیشن تشکیل دیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے واضح کیا کہ کمیشن کے بلانے پر کوئی نہ گیا تو گرفتار بھی کروایا جاسکتا ہے۔چیف جسٹس نے شیخ رشید کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے نظرثانی کی درخواست دائر ہی کیوں کی تھی، نظرثانی دائر کر کے چار سال لٹکائے رکھا۔ یہ نہیں ہوگا کہ اوپر سے حکم آیا ہے تونظرثانی دائر کر دی۔

شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ کچھ غلط فہمی پیدا ہوئی تھی اس لیے نظرثانی درخواست دائر کی گئی تھی۔ چیف جسٹس نے سچ سب کو پتہ ہے بولتا کوئی نہیں کوئی ہمت نہیں کرتا، وکیل شیخ رشید نے کہا کہ آج کل تو سچ بولنا اور ہمت کرنا کچھ زیادہ مشکل ہوگیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آج کل کی بات نہ ۔کریں ہم اس وقت کی بات کر رہے ہیں۔

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.