لاہور۔۔۔۔قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم ونڈے ،ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ تینوں فارمیٹ سے کپتانی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔استعفے کا اعلان سماجی رابطے کی سائٹ سوشل میڈیا پر ایک بیان کے ذریعے کیا اور کہا کہ ’یہ میرے لیے مشکل فیصلہ تھا لیکن اس فیصلے میں بہتری ہے، بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔انہوں نے لکھا کہ نئے کپتان کی ہر طرح سے سپورٹ کرتا رہوں گا۔ میری کپتانی میں پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔انہوں نےپاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ابھی بھی وہ لمحہ نہیں بھولتا جب 2019 میں مجھے کپتانی سونپی گئی تھی، میں نے اپنی کپتانی کے دوران کافی اونچ نیچ دیکھی ہے۔اس سے قبل بابر اعظم کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذکا اشرف سے ملاقات ہوئی جس میں بابر اعظم کو دورۂ آسٹریلیا کیلیے کپتان برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوٹئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوٹئنٹی اور شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔مکی آرتھر کی جگہ محمد حفیظ کو ٹیم ڈائیرکٹرمقرر کر دیا گیا جبکہ سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر سمیت تمام کوچز کو ہٹا دیا ہے۔ قومی ٹیم کے کوچنگ پینل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔