The news is by your side.

اسلام آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار شہید

0

اسلام آباد(یو این آئی) تھانہ کورال کی حدود میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق تھانہ کورال کے علاقہ میں پولیس ٹیم نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس جوان محمد شعیب شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.