اسلام آباد (یو این آئی )چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔بشریٰ بی بی تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں، انہوں نے بائیو میٹرک تصدیق کروائی جس کے بعد بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اورضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 6 مقدمات کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔