The news is by your side.

پاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین ممالک میں پانچواں نمبر

0

کراچی(یو این آئی) طاقتورترین پاسپورٹ کی سالا نہ فہرست میں اس سال سوئٹزر لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے،جو گزشتہ برس دوسرے نمبر پرتھاجبکہ پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ میں پانچویں نمبرپرہے۔

نوماڈ کیپیٹلسٹ کی جانب سے طاقتورترین پاسپورٹ کی سالا نہ فہرست جاری کردی گئی ہے۔فہرست کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے پاسپورٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بناتے ہوئے دوسرے سے پہلے نمبر پر آ گیا

جس کے پاسپورٹ پر 176 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کیا جا سکتا ہے۔فہرست میں دوسرے نمبر پر آئر لینڈ ہے جس کے پاسپورٹ پر 175 ممالک میں ویزے کے بغیر جایا جا سکتا ہے۔

تیسرے نمبر پر پر نگال جبکہ چوتھے نمبر پر لکسمبرگ اور فن لینڈ ہیں،متحدہ عرب امارات جو گزشتہ برس نو ماڈ کیپیٹلسٹ کی طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا اس سال چھٹے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں 199 ممالک شامل ہیں جن میں پاکستان کا نمبر 195 ہے یعنی کمزور ترین پاسپورٹس میں پانچویں نمبر پر

 پاکستانی پاسپورٹ پر 46 ممالک میں ویزے کے بغیر جایا جا سکتا ہے، کمزورترین پاسپورٹ میں پاکستان سے نیچے صرف 4 ممالک اریٹیریا، یمن، عراق اور افغانستان ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.