پشاور(یو این آئی)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی تقرری پر تحریک انصاف نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا ۔اتوار کے روز سابق وزیر اعلی محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان طویل مشاورت کے بعد ارشد حسین کے نام پر اتفاق کیا اور بعد ازاں سمری گورنر کو بھجوا دی ۔وزیراعلی کی تقرری پر تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے نائب صدر ظاہر شاہ طورو نے شدید رد عمل دیا ہے اور کہا کہ ایسا کھیل ملک کے لئے نقصان دہ ہے ، ہم اس کو وزیراعلی نہیں مانتے ،معاملے کو آئین اور قانون کے مطابق حل کریں ،ان دونوں کے منتخب کردہ وزیراعلی سے لیول پلینگ کی کوئی توقع نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلی کی تقرری کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر یں گے ۔