پشاور (یو این آئی) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کے لیے اہم اجلاس ہوا ، جس میںسابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے شرکت کی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان نگرانوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کی بطور نگران وزیراعلی کی سمری کی منظوری دیدی۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے تجویز کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔یاد رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے 3 دن میں دونوں رہنماو¿ں کو ایک نام فائنل کرنا تھا۔جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا تعلق ہری پور سے ہے، وہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں اور خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کا حصہ بھی تھے۔