اسلام آبا د(یو این آئی)مہنگائی سے پسی ہوئی پاکستانی عوام کے لئے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے
،16 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھا کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے
پٹرول 2 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے،اوگرا قیمتوں کے متعلق سمری پندرہ نومبر کو وزرات پٹرولیم بھجوائے گی
، وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کی حتمی منظوری دینگے، ،مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے چار روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 16 پچاس پیسے فی لٹر کمی کا امکان،گزشتہ دس روز میں پٹرول زیادہ زیادہ سے 92 ڈالر فی بیرل برآمد کیا گیا
، عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 111 ڈالر 68 سینٹ فی بیرل تک رہی، عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں اوسط پانچ ڈالر کمی ہوئی ہے، ڈیزل کی قیمتوں اوسط 13 ڈالر دے بیرل کمی ہوئی ہے۔