The news is by your side.

کراچی: غیرقانونی ایکسچینج پر چھاپے میں لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد

0

کراچی: ایف آئی اے نے جمشید ٹاؤن میں کارروائی کے دوران لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بینکنگ سرکل کراچی نے جمشید ٹاؤن سے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا، کارروائی کے دوران لاکھوں مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان میں محمد آصف، حافظ فہیم اورعمران عدمانی شامل ہیں جو حوالہ ہنڈی اور بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 1 کروڑ ایرانی ریال، 8946 سعودی ریال، 1280 یواے ای درہم، عمانی ریال، کینڈین ڈالر اور 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد کرلیے گئے۔

ملزمان کے موبائل فونز سے حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات، متعدد ہنڈی حوالہ کے رجسٹرز بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دوروز قبل بھی ایف آئی اے بینکنگ سرکل نے شہید ملت روڈ پرغیرقانونی ایکسچیج کے خلاف کارروائی عمل میں لائی تھی جس میں 4 کروڑ روپے تحویل میں لیے گئے تھے اورمنی لانڈرنگ کے اہم سرغنہ کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.