The news is by your side.

تحریک انصاف کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

0

اسلام آباد( یو این آئی) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن 15 روز میں کروائے جائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پینل سے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر رو¿ف حسن ہوں گے۔ الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.