The news is by your side.

مچ میں ناکام دہشتگرد حملےمیں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا انکشاف،

سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی، حملےکے دوران را سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ شروع کیا،

0

بلوچستان کے علاقے مچ میں ناکام دہشتگرد حملےمیں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونےکے ثبوت ملے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی، حملےکے دوران را سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ شروع کیا، بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک اکاؤنٹس نے پہلے حملےکی خبر  اپنے اکاؤنٹس سے دی۔

ماہرین کے مطابق بھارت را سے جڑے سوشل میڈیا  اکاؤنٹس  سے پاکستان میں بدامنی اور انتشار  پھیلا رہا ہے، گزشتہ سال سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

دوسری جانب مچ میں حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نےقبول کرلی۔

سکیورٹی ذرائع  کا بتانا ہےکہ گرفتاربھارتی قاتلوں نے شاہد لطیف کو سیالکوٹ،محمد ریاض کو  راولاکوٹ میں قتل کیا۔ شاہد لطیف، ریاض کےقتل میں بھارتی ایجنٹس اشوک کمار آنند اوریوگیش کمار ملوث تھے۔

واضح رہے کہ مچ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.