The news is by your side.

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2023ء کی رپورٹ جاری کر دی،پاکستان 140 سے 133 پر آ گیا

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی،

0

 اسلام آباد(یو این آئی )ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2023ء کی رپورٹ جاری کر دی،  پاکستان کی پوزیشن میں واضح بہتری آ گئی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان 140 سے 133 پر آ گیا ہے، کرپشن میں کمی کا سکو ر بھی 2 پوائنٹ بڑھ کر 27 سے 29 ہو گیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن انڈیکس رپورٹ جاری کردی ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی، کرپشن میں کمی پرپاکستان کا سکور 2 کی بہتری کے ساتھ 29 رہا، کرپشن سے متعلق 2022 میں پاکستان کا سکور 27 تھا، مجموعی رینکنگ میں پاکستان 140 سے 133 نمبر پر آ گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.