تحریک انصاف کا لانگ مارچ،حکومت کو انتظار،معاملات کنفیوژن کا شکار
لانگ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی، مارچ کو روکنے کی تیاریاں بدستور جاری ، حکومت بند راستے کھولنے میں کنفیوژن کا شکار۔
ؐاسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کو موخر کیے جانے کے باوجود حکومت کی سکیورٹی اقدامات میں کوئی کمی نہیں آئی ، اور عوام بدستور راستوں کی بندش کے باعث پریشانیوں کا شکار ہیں،
واضح رہے کہ قبل ازیں لانگ مارچ کی تاریخ 27 ستمبر ہونے کے باعث حکومت نے 24 اور 25 ستمبر کو ہی ،وٹروے اور جی ٹٰ روڈ کے مختلف سیکشنز بند کرنے کا آغاز کر دیا تھا مگر تحریک انصاف کی جانب سے اچانک لانگ مارچ کی تاریخ میں توسیع اور اسے 4 اکتوبر تک بڑھا دینے کا اعلان سامنے آ گیا مگر حکومت کی مارچ کو روکنے کی تیاریان بدستور جاری ہیں ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا حکومت کو دباو میں رکھنے کا حربہ کارگر دکھائی دیتا یے ، کیونکہ حکومت یہ فیصلہ نہیں کر پائی ہے کہ اس نے اس صورتحال ،میں کیا کرنا ہے ،
ذرائع کے مطابق دی الحال یہی دکھائی سے رہا ہے کہ عوام کو راستوں کی بندش کے خاتمے کا مزید انتظار کرنا پڑے گا جس کی وجہ حکومت کا اندر کا خوف ہے اور وہ تحریک انصاف کے احتجاجی مارچ کو اپنے لیے ایک بڑا امتحان سمجھ رہی ہے ،
جبکہ مارچ کو روکنے کے لیے افواہوں کا بازار بھی گرم کر دیا گیا ہے اور یہ افوائیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا جا سکتا ہے ،
تاہم فی الحال معاملات کنفیوژن کا شکار ہیں، اور پی ٹی آئی کی جانب سے دکھائی دیتا یہے کہ وہ حکومت کے صبر کا امتحان لینا چاہتی ہے جس کے لیے وہ اپنے لانگ مارچ کی تاریخ کو مزید آگے لے جا سکتی ہے