The news is by your side.

ثقافتی ورثے کا تحفظ کیلئے پاکستان اورامریکہ کے مابین معاہدے پر دستخط

0

اسلام آبا د(یو این آئی)پاکستان اورامریکہ کے مابین ثقافتی ورثے کے تحفظ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

دو طرفہ ثقافتی املاک کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میوزیم میں ہوئی،تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سمیت امریکی سفارتخانہ کے حکام نے شرکت کی

تقریب میں نگران وفاقی وزیر قومی ثقافتی ورثہ نے شرکت کی،معاہدے پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور سیکرٹری وزارت قومی ثقافتی ورثہ نے دستخط کئے

تقریب میں امریکی سفارت خانہ نے پاکستان سے امریکہ اسمگل ہونے والے قیمتی نوادرات بھی وزارت کے حوالے کئے

معاہدہ کے تحت قیمتی نوادرات کی معلومات کا تبادلہ اور اسمگلنگ کی روک تھام ہے۔

تقریب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا خطاب نے کہا کہ یہ معاہدہ ثقافتی املاک کے تحفظ کے لئے اہم ہے، ثقافتی ورثہ نئی نسلوں کو سیکھنے اور آگاہی کا موثر ذریعہ ہوتا ہے

امریکی حکام حکومت پاکستان کو پاکستان سے امریکی اسمگل ہونے والے قیمتی نوادرات حوالہ کررہا ہے،معاہدے سے پاکستان سے اسمگل ہونے والے نوادرات کی واپسی اور تحفظ ہو یقینی بنانا ہے

امریکی حکومت نے پاکستان میں ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے کئی منصوبے شروع کررکھے ہیں، یونیورسٹیوں میں طلبا کی ثقافت سے آگاہی سے متعلق بھی منصوبے جارہی ہیں

دونوں ممالک ثقافتی املاک کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں،اسلامی تہذیب و تمدن ثقافتی ورثہ ہے۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر قومی ثقافتی ورثہ جمال شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر ثقافتی ورثہ اور املاک کو بھی خطرات لاحق ہیں

خوشی ہے پاکستان اور امریکہ ثقافتی املاک، ورثہ کے تحفظ کے لئے تعاون کررہے ہیں، بطور مصور مجھے ثقافتی املاک اور ان نوادرات کی اہمیت کا ادراک ہے

نوادرات کی حکومت پاکستان کو واپسی پر امریکی حکام اور سفارتخانہ کے مشکور ہیں، یہ نوادرات خوبصورت ہیں جو کئی ہزار سال پرانی تہذیب کے عکاس ہیں

ان نوادرات کو دیکھ کر احساس ہوا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مخصوص میوزک ہونا چاہے،امریکا کے ساتھ ثقافتی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.