The news is by your side.

پاکستان ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی

0

اسلام آباد(یو این آئی)پاکستان ہاکی ٹیم نے بارہ سال بعد اولمپکس میں رسائی پانے کا سنہری موقع گنوادیا۔

نیوزی لینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان 2-3 سے شکست دیکر ایونٹ میں براؤنز میڈل حاصل کرلیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کواٹرز تک برتری قائم رکھی پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے دو گول اسکور کئے۔

پاکستان نے پہلا گول پینلٹی کارنر جبکہ دوسرا پینلٹی سٹروک کے ذریعہ اسکور کیا۔ نیوزی لینڈ نے دو فیلڈ گول اور ایک پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول اسکور کئے۔

پاکستان نے ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نے میچ کے 18 ویں اور 24 ویں منٹ میں گول اسکور کئے۔ نیوزی لینڈ نے میچ کے 24 ویں ، 52 ویں اور 58 ویں منٹ میں گول کئے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.