The news is by your side.

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست

شاہینوں نے بھارت کا 209 رنز کا ہدف 49 ویں اوور کی پہلی گینڈ پر 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ،حمزہ ظہور کی شاندار سینچری

0

انڈر 19 ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی کامیابی میں وکٹ کیپر بیٹر حمزہ ظہور نے ناقابل شکست سنچری بنا کر کلیدی کردار ادا کیا۔

عمان کے شہر المسراط میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.3 اوورز میں 208 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ بھارتی بیٹر ارجن راجپوت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 گیندوں پر 107 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے تین، علی رضا نے تین جبکہ نقاب شفیق نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 209 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور نے دباؤ کے باوجود شاندار بیٹنگ

کرتے ہوئے 108 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے حسنین عباس ڈار نے 38 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ دونوں بیٹرز کے درمیان چھٹی وکٹ پر 107 رنز کی فیصلہ کن شراکت قائم ہوئی۔

حمزہ ظہور کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کی ایشیا کپ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے گروپ اے میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔

میچ کا اسکور:

ٹیم اسکور
بھارت انڈر 19 208 آل آؤٹ، 46.3 اوورز
پاکستان انڈر 19

209/7، 48.1 اوور

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.