ٹرائی سیریز، سری لنکا نے 430 رنز کے ہدف کے باوجود انگلینڈ سے جیت چھین لی
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیزیز کے تیسرے میچ میں 430 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پرمقررہ اوورز کے اختتام سے ایک گیند قبل حاصل کیا ،
راولپنڈی: سری لنکا نے ون ڈے ٹرائی سریز کے دوسرے میچ میں جیت کو انگلینڈ ٹیم کے منہ سے چھین لیا جو 430 رنز کے باوجود مخالف ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب نہ ہو سکی،
سری لنکن ٹیم ون ڈے میچ میں 430 رنز کے ہدف کا تعاقب کرکے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا کامیاب رن چیز مکمل کیا۔
اس سے قبل 12 مارچ 2006 کو جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے 435 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 438 رنز بنائے اور ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ تھا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جانے والی ون ڈے ٹرائی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔ انگلینڈ کے 430 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے 49.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 430 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔
-
انگلینڈ: 429/4، 50 اوورز
-
سری لنکا: 430/8، 49.5 اوورز
-
نتیجہ: سری لنکا 2 وکٹوں سے کامیاب
-
نمایاں کارکردگی: ہیری بروک 202، پون رتھنائیکے 130 رنز۔
اس شکست کے بعد انگلینڈ کو ٹرائی سیریز میں مسلسل دوسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سری لنکا نے اہم کامیابی حاصل کی۔