The news is by your side.

خاتون رکن پارلیمنٹ امتحان میں نقل کرتے پکڑی گئیں،نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

0

قاہرہ(یو این آئی) مصر میں خاتون رکن پارلیمنٹ کو امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا،الزام ثابت ہونے پر خاتون پر نا اہلی کی تلوارچلا دی جائے گی

غیر ملکیمیڈیا کے مطابق مصری پارلیمنٹ کی رکن الوفد پارٹی سے تعلق رکھنے والی نشو رائف کو جنوب الوادی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا کے تیسرے سال کا امتحان میں مبینہ طور پر نقل کرتے ہوئے پکڑی گئی

پارلیمنٹ کے اسپیکر حنفی جبالی نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کا امتحان میں مبینہ طور پر نقل کرنے کا معاملہ اخلاقیات کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ الزام ثابت ہوا تو خاتون رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب نشو رائف کی الوفد پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ نقل سے متعلق کمیٹی کی تحقیقات اور رپورٹ پر منحصر ہے۔

مصری کی جنوب الوادی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دعوی کیا تھا کہ یونیورسٹی کی خاتون ایگزامنر نے ایک طالبہ کو ایئر فون کے ذریعے نقل کرتے ہوئے پکڑا۔

طالبہ نے ائیر فون ایگزامنر کے حوالے کرنے سے انکار کیا۔ بعد میں پتا چلا کہ طالبہ رکن پارلیمنٹ ہیں جنہیں امتحان دینے سے روک دیا گیا۔

رکن پارلیمنٹ نشو رائف نے امتحان دینے سے روکنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا،حکام نے کارروائی کا آغاز کر دیا

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.