The news is by your side.

حجاب کی خلاف ورزی پر خاتون کو 74 کوڑے مارے گئے

0

تہران(یو این آئی)ایران میں 33 سالہ خاتون کو نامناسب لباس پہننے اور حجاب درست طریقے سے نہ کرنے پر 74 کوڑوں مارنے کی عدالتی سزا پر عمل درآمد کردیا گیا۔

ایران کی ایک عدالت نے رویا ہیشمتی نامی خاتون کو یہ سزا عوامی مقام پر سر عام اخلاقی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں سنائی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ مذکرہ خاتون نے عوامی مقامات پر لباس کوڈ کا خیال نہیں رکھا جس کا شریعت اور ایرانی تہذیب تقاضا کرتی ہے۔

ناروے کی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ کرد خاتون رویا ہیمشتی ایک ایکٹویسٹ ہیں اور انھیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ایسی تصویر شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا جس میں انھوں نے اسکارف نہیں پہنا ہوا تھا۔

ایران میں خمینی انقلاب کے بعد 1979 کے بعد سے تمام خواتین کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنی گردن اور سر کو ڈھانپ کر اسکارف سے ڈھانپ کر گھر سے باہر نکلیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.