ممبئی(یو این آئی) معروف بھارتی اداکارہ گوہر خان نے سال نو پر فلسطینیوں کے لیے دعا پر مبنی اسٹوری شیئر کی ہے۔
بگ باس سے مقبول ہونے والی بھارتی ااکارہ گوہر خان نے 2024ء کے آغاز پر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے دعا کی۔
انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا گیا گوہر خان کا یہ پیغام پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگیا۔
انہوںنے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’’ نئے سال کا آغاز ہوتے ہی پہلے ہی لمحے میں، ظلم سہنے والے اور انتہائی تکلیف دہ حالات میں زندگی گزارنے والے فلسطینیوں کے لیے خوشیوں کی دعا کرتی ہوں‘‘۔
انہوں نے فلسطینیوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو 2024ء میں امن اور خوشیاں ملیں‘‘۔