پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری،آج کے لیے مزید کمی کا اعلان
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 69 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری،
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان ۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت آج منگل 20 اکتوبر کے لیے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ڈیزل کی ایکس ڈپو نئی قیمت 389 روپے 27 پیسے فی لٹر جبکہ پٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔