The news is by your side.

پاکستان کا سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شاندار آغاز، سری لنکا کو 37 رنز سے شکست

پاکستان کو 7 میچوں کی ٹرائی سیریز میں 1 میچ کی برتری حاصل ,پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 18 سے 31 اکتوبر 2026 تک کھیلی جائے گی,

0

راولپنڈی: ون ڈے ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو  37 رنز سے شکست دے دی،

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈے نائٹ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 305 رنز سکور کیے جن کے تعاقب  میں سری لنکن ٹیم 49 وین اوور کی پہلی گیند پر 268 آوٹ ہوگئی، مہمان ٹیم کے آخری پانچ کھلاڑی صرف 15 رنز پر آوٹ ہوئے ،

پاکستان بیٹنگ:

پاکستان کی جانب سے سب سے عمدہ بیٹنگ سکمان علی آغا نے کی جنھوں نے 90 گیندوں پر 107 رنز کی اننگ کھیلی ، بابر اعظم نے 57 گیندوں پر 45 رنز بنا پائے جبکہ سعد بیگ 40 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،

سری لنکا کی جانب سے ایشان ملینگا سب سے کامیاب باوکلر رہے جنھوں نے 9.5 اوورز میں 46 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،

سری لنکن بیٹنگ: 

سر لنکا کی جانب سے پون رتنائیکے سب سے کامیبا بیٹسمین رہے جنھوں نے 74 گیندون پر 79 رنز بنائے ان کے بعد جانت لییانگےنے بھی جاندار بیٹگ کا مظاہرہ کیا اور74 گیندوں پر 60 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ کمندس مینڈس نے 50 گیندوں پر 44 رنز کی اننگ کھیلی ؎

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی نے 10 اوورز میں 55 رنز دے کر 3،  نسیم شاہ نے 46 رنز دے کر 2 اور حارث روف نے 48 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،

قبل ازیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا،

آج کے میچ کے بعد پاکستان کو 7 میچ کی سیریز میں 1 میچ کی برتری حاصل ہو گئی ,

واضح رہے پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 18 سے 31 اکتوبر 2026 تک کھیلی جائے گی، سات میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں چھ لیگ میچز اور ایک فائنل شامل ہے۔ تمام میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.