ملک میں ہوش ربا مہنگائی کی لہر، غریب شہری کا باعزت زندگی گزارنہ ناممکن ہو گیا،
پیٹرول کی قیمت 400 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی، شہری مایوسی ، بے چینی اور زندگی سے بیزاری کا شکار، جلد کسی بڑی تبدیلی کے منتظر۔
اسلام آباد: حکومت کی تیل کے بحران سے نمٹنے کے لیے پیٹرولیم مضنوعات کی قیمتوں مین مسلسل اضافے کی حکمت عملی کے باعث ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 400 روپے سے تجاوز کر گئی،
حکومت نے آج کے دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 398 روپے 96 پیسے ہو گئی مگر پیٹرول پمپس مارجن کے بعد پیٹرول اس وقت پیٹول پمپس پر 400 روپے سے 401 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے،
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافے کے نیتجے میں ڈیزل کی تازہ قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،
اقتصادی ماہرین کے مطابق شہباز حکومت کے دور میں ہونے والی مہنگائی نے حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے اور اس وقت ملک میں چیزون کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کے علاوہ کوئی خبر سننے کو نہیں ملتی،
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تو روزانہ اضافے کا سلسلہ جاری جبکہ گذشتہ روز بجلی کی قیمت میں ایک روپے گیارہ پیسے فی یونٹ اضافے کا اعلان کیا گیا،
علاوہ ازیں حکومت آتے کی قیمت میں اضافے کی لہر کو بھی کنٹرول کرنے مین ناکام دکھائی دیتی ہے اور نہ ہی تندرو اور ہوٹلز مین روٹی اور نان کے حتمی ریٹس مقرر ہیں، ہر کوئی ان کی من مانی کی قیمت وصول کرنے میں مصروف، جس کے باعث غریب آدمی کے لیے ایک وقت کی سستی روٹی کھانا ناممکن ہو گیا ،
یہی نہیں بلکہ گوشت ، دالوں ، سبزی ، پھلوں ،دودھ ، دیہی، گھی ، چینی اور روز مرہ استعمال کی دہگر اشیاء کی قیمتین عام شہری کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں اور ایک غریب آدمی کے لیے باعزت زندگی گزارنہ ناممکن ہو گیا ہے،