The news is by your side.

ایران کے ساتھ معاہدے کی گنجائش موجود ہے بشرطیکہ وہ اپنا رویہ بہتر بنائے، وینس

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں، لیکن وہ روزمرہ کے امور میں حصہ نہیں لے رہے۔ امریکی نائب صدر

0
اسلام آباد:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں، لیکن وہ روزمرہ کے امور میں حصہ نہیں لے رہے۔ 
 جے ڈی وینس کے مطابق ایران کے ساتھ معاہدے کی گنجائش موجود ہے بشرطیکہ وہ اپنا رویہ بہتر بنائے اور اپنے وعدوں پر عمل کرے۔

 امریکا اب محض باتوں کے بجائے عملی اقدامات کی بنیاد پر مذاکرات کر رہا ہے اور اگلے دو ماہ میں ایران کے حوالے سے حتمی فیصلہ بھی انہی عملی اقدامات پر ہوگا۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ رائٹرز کے مطابق دونوں ممالک نے ثالثوں کے ذریعے الگ الگ بات چیت کی ہے اور حالیہ سفارتی کوششوں کا ایک اہم مقصد آبنائے ہرمز کی بحالی اور تنازع کے خاتمے کی راہ تلاش کرنا ہے۔

ادھر ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی سکیورٹی کی ضمانت نہیں دی گئی تو خطے میں کوئی بھی انفرااسٹرکچر حملوں سے محفوظ نہیں رہے گا۔

یرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیو میں قالیباف نے کہا کہ اگر ایران کو اپنے تیل کی فروخت کی اجازت نہیں دی جاتی تو خطے کے کسی دوسرے ملک کو بھی تیل فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل اور اس کی بحالی ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کا اہم معاملہ بنی ہوئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ایران کی بعض شرائط پوری ہونے سے مشروط ہے اور تہران امریکی جواب کا انتظار کررہا ہے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.