The news is by your side.

وفاقی حکومت نے اگلے تین روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

0

وفاقی حکومت نے اگلے تین روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 28 ستمبر تک کیلئے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 59 پیسے کی کمی کے بعد 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ تین روز سے قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آ رہی تھی ، حکومت نے آج اس کمی کا حساب برابر کر دیا اور ہفتہ ، اتوار اور پیر کے لیے پیٹرول کی  قیمت ،میں اضافہ کر دیا جبکہ

ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی ،

عوام نے حکومت کے اس اقدام کو سنگین مذاق قرار دیا ہے ، انھون نے کہا کہ جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنی ہو تو وہ پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ

روپوں کی صورت میں کر کے ان کا مذاق اؑڑایا جاتا ہے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.