The news is by your side.

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ، عوام کی چیخین نکل گئیں،

پیٹرول 12 روپے 90 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا، دیگر ا شیائے خردونوش بھی مہنگی ، عوام منہگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گئے

0

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج 8 ستمبر کے لئے پٹرول کی قیمت میں 12 روہے 90 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔

پٹرول کی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق  رات 12 بجے سے ہو گیا،

خیال رہے وزارت پٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا قومی امکان ہے جس سے اس وقت مہنگائی میں پس رہی عوام پر م مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.